مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/4/2015

Lalyani SHO

Lalyani SHO

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چار منشیات فروش گرفتار ایک فرار، 3کلو 120گرام چرس40لیٹر شراب بر آمد، منشیات فروشی انسانیت کے دشمن ہیں کوئی رعائیت نہیں بھرتی جائے گی، میاں جسیم احمد ایس ایچ او ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے شیل پٹرول پمپ کے قریب چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے ندیم کھوکھر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1320گرام چرس بر آمد کر لی،ہسپتال روڈ پر گاہکوں کے انتظار میں کھڑے منشیات فروش ناصر عباس قریشی عرف بودی کے قبضہ سے 1270گرام چرس بر آمد کی، نیواں تھہ کے رہائشی محمد آصف عرف آسو کے قبضہ سے530گرام چرس جبکہ وڈانہ کے قریب چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے میں مصروف ذیشان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 40لیٹر شراب اور شراب کشید کرنے والا سامان قبضہ میں لیکر چار الگ الگ مقدمات درج کر لئے، شراب کشید کرنے والے ذیشان کا بھائی عمر حیات موقع سے فرار ہو گئے، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے بد ترین دشمن ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کی طرف دھکیل رہے ہیں انہیں نشان عبرت بنا دیں گے، میری تعینات کے دوران منشیات فروخت کرنے والے اپنے انجام کو تیار ہو جائیں، منشیات فروش اپنے اصل ٹھکانے جیل جانے کیلئے تیار ہو جائیں، انہوں نے معززین علاقہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے نوجوان نسل کو منشیات فروشوں سے چنگل سے دلوانے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات فروشی کی اطلاع میرے موبائل نمبر0300/8417907پر دیں فوری کاروائی ہو گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس کی کاروائی مضحر صحت گوشت سپلائی کرنے والا قصاب گرفتار،300کلو گوشت تلف، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی منور حسین نے رکشہ پر قصور اور منڈی عثمان والا مضحر صحت گوشت سپلائی کرنے والے قصاب کو گرفتار کرکے 300کلو گوشت تلف کر دیا، منور حسین اے ایس آئی کے مطابق مذکورہ قصاب اپنے پر لوڈ کرکے بدبودار، مضحر صحت،نا قابل استعمال شدہ سیاہ رنگ کا گوشت لیجا رہا تھا کہ ہم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 300کلو گوشت تلف کرکے مقدمہ درج کروا دیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مسلمانوں کے قبلہ اول کو یہودیوں کے حوالے کرنے کے بعد اب الحرمین الشریفین پر قبضہ کرنے کی عالمی طاقتوں نے مسلمانوں میں گروہ بندی کرکے اسے غیر مستحکم کرنے کا عمل تیزی سے شروع کردیا ہے۔ سرزمین الحرمین الشریفین کے قرب وجوازمیں فساد اور شورش پیداکر کے سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنا اسلام دشمن اور کفارکی بڑی سازش ہے عالم اسلام کو اس سنگین خطرے سے نمٹنے کے لئے ایک منظم سفارتی اور دفاعی حکمت عملی کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے نام پر پہلے افغانستان اور پاکستان کو نشانہ بنایا گیا اوروہاں صورت حال کو انتہائی کشیدہ کرکے دہشت گردی کو فروغ دیا گیا تو دوسری جانب جمہوری عمل اوراصلاحات کے نام پر مشرق وسطی میں بغاوت کو فرو غ دیاگیا جس کی زدمیں مصر،عراق،لیبیا اور شام آئے اوراب اس صورت حال کو یمن میں فروغ دے کر الحرمین الشریفین کی سرزمین کے گرد سازشوں اور فاسدبرپاکیا جارہاہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126