کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشتگردی و بد امنی کے ساتھ کرپشن و کمیشن کی لعنت کے باعث قومی معیشت تباہ و برباد ہے مہنگائی و گرانی کے ساتھ غربت و بیروزگاری نے عام آدمی کو بدترین مسائل و مصائب سے دوچار کررکھا ہے۔
محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے بجٹ 2015-16عوامی بجٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے اور اگر حکمران ایسا نہیں کرسکتے تو اقتدار روشن پاکستان پارٹی کے حوالے کردیا جائے۔
ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم 30فیصد اضافے کے ساتھ نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنخواہوں اور آمدنی میں بھی اسی شرح سے اضافہ کرینگے اورکم سے کم اجرت بیس ہزار کرنے کے ساتھ کم سے کم پنشن دس ہزار کی جائے گی جبکہ گریجویٹی کے ساتھ ہر بیروزگار کو بیروزگاری الا¶نس‘ بزرگوں اور طلباءکو ماہانہ وظائف مہیا کئے جائیں گے۔
جبکہ ہر فرد کو قومی معیشت کا میں مثبت کردار کی ادائیگی کے مواقع کی فراہمی کیلئے خود روزگار اسکیم کے تحت ہر تعلیم یافتہ اور ہنر مند مرد و خواتین کو پسندیدہ روزگار کی تربیت اور الی معاونت فراہم کی جائے۔
جبکہ امن و امان کے قیام کیلئے محکمہ پولیس کو مکمل اوورہال کرکے حقیقی معنوں میں محافظ و خدمتگار محکمے میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ قومی معیشت کو دہشتگردی اور بد امنی کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب بڑھا جا سکے۔