سہراب ڈیم اور پل منصوبے پر کام کرنے والے20 محنت کشوں کا قتل بزدلانہ کاروائی ہے۔ محمد زبیر

لیہ (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ، مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ محفوظ مشدی ، سردار محمد خان لغاری مرکزی سیکریٹری اطلاعاتنے بلوچستان کے ضلع تربت میںسہراب ڈیم اورپل منصوبے پر کام کرنے والے20محنت کشوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرادیاہے۔

صاحبزادہ زبیر نے مذکورہ واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچستان میں دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں پر حملے بڑھتے جارہے ہیں ،اب تک سیکورٹی ادارے مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیںمذکورہ واقعہ بھی سیکورٹی اہلکاروں کی غفلت کے باعث ہواجس میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اگرسیکورٹی پر معمور اہلکار الرٹ ہوتے تو شائد اس قدر نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑتاانہوں نے کہا کہ انفرا اسٹریکچر کی تعمیر پر کام کرنے والے محنت کشوں کے تحفظ کیلئے بلوچستان حکومت ٹھوس منصوبہ بندی کرے، مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

تعصب کی بنیاد پر غریب محنت کشوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیںمذکورہ واقعہ کے اصل ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کوگرفتار کر کے عبرتناک سزائیں دی جائیں۔

Muhammad Zubair Conference

Muhammad Zubair Conference