فورتھ شیڈول کی پابندیوں کی وجہ سے گجرات اور ملک بھر میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے، افضل قادری

گجرات (پریس ریلیز) عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکز ی امیر پیر محمد افضل قادری پر فورتھ شیڈول کی پابندیوں کی وجہ سے گجرات اور ملک بھر میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے چنانچہ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن میاں محمد ریاض، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیر جواد الرحمن نظامی، سنیئر صحافی طفیل میر، سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ نے نیک آباد مراڑیاں شریف پہنچ کر پیر محمد افضل قادری سے مذاکرات کئے۔

درج ذیل معاہدہ طے پایا: معاہدہ مابین انتظامیہ گجرات وعالمی تنظیم اہلسنت ۔ پیر محمد افضل قادری صاحب اور انکے ساتھیوں کیخلاف فورتھ شیڈول کی پابندیاں انتظامیہ گجرات ختم کروائے گی۔ فرید القمر سیالوی صاحب کی نظر بندی 13اپریل کو ختم کر دی جائے گی۔

انتظامیہ مسئلہ کے حل کے بارے میں اخبار ات میں پریس ریلیز جاری کرے گی۔عالمی تنظیم اہلسنت 14اپریل کا مظاہرہ کچہری چوک گجرات منسوخ کرے گی آئندہ انتظامیہ اور اہلسنت بریلوی کے درمیان اختلاف کی صورت میں مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کیا جائے گا۔

اہلسنت بریلوی حسب سابق دہشت گردوں کیخلاف انتظامیہ اور حکومت کیساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔

Peer Muhammad Afzal Meeting

Peer Muhammad Afzal Meeting