حریت کانفرنس کے 6 رہنمائوں نے میرواعظ کا ساتھ چھوڑ دیا

Mirwaiz Umar Farooq

Mirwaiz Umar Farooq

سرینگر (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس (میر واعظ) میں شامل چھے سینئر رہنماوں ظفر اکبر بٹ، سلیم گیلانی اور حکیم رشید شیخ یعقوب، یاسمین راجہ، بشیر اندرابی نے میر واعظ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور نئی حریت کانفرنس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امکان ہے کہ آنے والے چند دنوں میں چوتھی حریت کانفرنس تشکیل پاجائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق تقریباًایک برس قبل شبیر احمدشاہ اور نعیم احمد خان سمیت کئی رینماوں کی طرف سے حریت ( میر واعظ ) سے علیحدگی اختیار کرنے نیز تیسری حریت کانفرنس بنائے جانے کے بعد حریت کانفرنس(ع) میں اندرونی رسہ کشی اور بد اعتمادی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا جس کے تحت تین سینئر رہنماوں بشمول ظفر اکبر بٹ انچارج عوامی رابطہ مہم و چیئرمین سالویشن موومنٹ ،سید سلیم گیلانی انچارج شعبہ حقوق انسانی و چیئرمین نیشنل پیپلز پارٹی اور انچارج رابطہ عامہ و چیئرمین مسلم لیگ حکیم عبد الرشید نے علیحدگی اختیار کر لی۔

رائزنگ کشمیر کی رپورٹ کے مطابق ان حریت رہنماوں نے میر واعظ کا ساتھ چھوڑنے کی تصدیق کر دی ۔تے ہوے کہا ہے کہ حریت کانفرنس(ع) میں آئین کی پاسداری کو بالائے طاق رکھا گیا ہے جبکہ اہم فیصلہ جات بغیر کسی مشاورت کے لیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شبیر احمد شاہ کی علیحدگی اختیار کیے جانے کے بعد سے ہی وہ حریت کانفرنس(ع) میں آئینی کی پاسداری،اہم فیصلہ جات اور کام کرنے کے طریقہ کار میں سدھار پر زور دیتے آ رہے تھے لیکن ایگزیکٹو کونسل نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔