جوہری معاہدے کی صورت میں اپنی فوجی تنصیبات کے معائنہ کی اجازت نہیں دینگے : ایران

Iran Nuclear Program

Iran Nuclear Program

تہران (جیوڈیسک) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل حسن فیروز عبادی نے کہاہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ کسی ممکنہ جوہری معاہدے کی صورت میں اپنی فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی فارس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی کو بھی ایران کی فوجی تنصیبات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔

یہ بیان عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایک فریم ورک معاہدے کی تشکیل کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے پہلے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر کسی غیر معمولی نگرانی کے اقدامات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تنصیبات کی تلاشی نہیں لی جاسکتی ہے۔ ادھرارکان پارلیمنٹ نے جوہری معاہدے پر پر فیکٹ شیٹ مانگ لی ۔