تحریک جوانان کشمیر کا “جموں کشمیر لبریشن کونسل ” کے قیام کا اعلان

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ : تحریک جوانان کشمیر کا “جموں کشمیر لبریشن کونسل ” کے قیام کا اعلان تحریک آزادی اہم مرحلے میں داخل ہو چکی، حریت پسند قیادت میں اتحاد ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر عرفان ،تحریک جوانان کشمیر کا اہم اجلاس راولپنڈی سکرٹیریٹ میں تحریک جوانان کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل ڈاکٹر عرفان اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں تحریک جوانان کشمیر کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ کشمیر کی بھارتی قبضے سے آزادی اور آئے روز بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی حریت پسند قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جا ئے تا کہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں حکومت ہندوستا ن کی طر ف سے علیحدہ بستیوں کے قیام کے منصوبے کو تحریک آزادی کے زہر قاتل قرار دیا اور کہا کہ بھارت کی اس طرح کی تما م تر سازشوں کا مقابلہ اسی صورت ممکن ہے جب کشمیر کے تمام حریت پسند ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے اور ون پوائنٹ ایجنڈئے پر تحریک کے مفاد میں جدوجہد کرئیں گے۔

اس سلسلے میں تحریک جوانان کشمیر نے جموں کشمیر لبریشن کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جسمیں ریاست کے تینوں حصوں سے نمائندگان قومی اور عالمی سطح پر تحریک آزادی کومنطقی انجام تک پہنچانے میں کردار ادا کرئیں گے۔ جموں کشمیر لبریشن کونسل حریت کانفرنس کے تینوں دھڑوں ،آزاد کشمیر حکومت اور جہاد کونسل کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے تحریک آزادی کو تقویت بخشے گی۔اس سلسلے میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔