ڈرون حملے رکوانے کیلئے جنگ کا حکم نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق درخواست خارج کر دی ۔جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں کہ درخواست آرٹیکل 184 تھری کے دائر اختیار میں نہیں آتی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈرون حملوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست سید محمد اقتدار کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قبائلی علاقے پاکستان کا حصہ ہیں،آج اگر قبائلی علاقوں میں حملے ہو رہے ہیں، تو کل لاہور ، پشاور میں بھی حملے ہو سکتے ہیں۔

جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ ڈرون حملے رکوانے کے لئے جنگ کا حکم نہیں دے سکتے۔ درخواست آرٹیکل 184 تھری کے دائر اختیار میں نہیں آتی۔