سندھ میں بدترین دھاندلی ہوئی، جوڈیشیل کمیشن جائیں گے: لیاقت جتوئی

Liaquat Jatoi

Liaquat Jatoi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ اور رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے۔

اس کے کاررنامے ہی لے ڈوبیں گے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں غیر جمہوری روایات کو جنم دیا جا رہا ہے۔ ایسے اجلاس کرنا ہے تو قائم علی شاہ کے گھر کر لیا کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ بھی کراچی طرز کا ٓاپریشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں سندھ میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔