کراچی (آن لائن) اسلامک فنانس پر چوتھی دو روزہ نمائش اور کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس کا افتتاح سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کے چیئرمین ظفر حجازی کریں گے۔
چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی اور مفتی منیب الرحمان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریںگے، تقریب میں ماہرین، علماءکرام سمیت فنانس کے شعبے سے وابستہ پروفیشنلز اور مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے اور اسلامک فنانس سے متعلق مسائل سے آگاہ اور ان کے حل کے لیے اپنی ماہرانہ اور پیشہ ورانہ رائے سے آگاہ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار اسلامک فنانس ایکسپو اینڈ کانفرنس کے ترجمان عتیق الرحمان نے کیا ، ترجمان کے مطابق تقریب سے متعلق موضوعات پر پینل ڈسکشنز اور انڈسٹری کی بہتری پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔