روس کا ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کا اعلان

Missile

Missile

ماسکو (جیوڈیسک) ایران کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم دینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ روسی صدر ولادیمرپیوٹن نے کیا یہ پابندی سن 2010میں سابق روسی صدر دمتری میدودف کے دور میں عائد کی گئی تھی۔

پابندی کے خاتمے کے بعد ایران روس کا مشہور ائیر ڈیفنس سسٹم ایس تھری ہنڈرڈ حاصل کر سکے گا۔ ایس 300میزائل ڈٖیفنس سسٹم امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے ہم پلہ ہے۔

روسی سسٹم فضائی اور بری راستوں سے ایران منتقل کیا جا سکے گا۔ روسی صدر نے حکمنامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔