کراچی، متحدہ کے رہنما حماد صدیقی کے برادران نسبتی کی گرفتاری کے بعد رہائی

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے مقامی رہنما حماد صدیقی کے سسرال میں چھاپہ مارا اور برادران نسبتی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک تین میں واقع اپارٹمنٹس سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حماد صدیقی کے سسرال میں قانون نافذ کرنے والے ادروں نے چھاپہ مارا اور حماد صدیقی کے دو برادران نسبتی فیصل اور سلمان کو حراست میں لے لیا ، دونوں افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔