کوئٹہ (جیوڈیسک) سانحہ تربت میں مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور گورنر ہاؤس کے قریب دھرنا دیا گیا۔
پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کے زیراہتمام ریلی کا آغاز عدالت روڈ پریس کلب سے ہوا جو سرکلر روڈ، انسکمب روڈ، زرغون روڈ سے ہوتے ہوئے فیاض سنبل شہید چوک پر پہنچی۔
مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوکر گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب جانا چاہتے تھے، تاہم پولیس اور انتظامیہ نے رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں روک دیا، جس پر مظاہرین نے احتجاجاً وہیں دھرنا دے دیا۔
مظاہرین نے تربت سانحے میں جاں بحق افراد کو ایصا ل ثواب کیلئے دعا کی اور مطالبہ کیا کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 50،50لاکھ روپے اور ورثاء میں سے ایک ایک فرد کو ملازمت فراہم کی جائے۔