گجرات میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے ماں اور بہن قتل کر دی

Firing

Firing

گجرات (جیوڈیسک) نبی پورہ میں بیٹے نے گھریلو تنازع پر ماں اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دی۔

گجرات کے علاقے نبی پورہ کے رہائشی بشارت اپنے ہی گھر میں ماں اور بہن پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو دیگر ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بشارت کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہےجب کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔