وزیر اعظم نے انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دے دی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی قانونی ٹیم میں خالد انور، خواجہ حارث، اشتر اوصاف علی اور مخدوم علی خان شامل ہیں جب کہ وزیراعظم کے دو معاونین خصوصی خواجہ ظہیر احمد اور بیرسٹر ظفر اللہ اضافی معاونت کریں گے، ٹیم کی سربراہی خالد انور کریں گے۔

قانونی ٹیم عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کے جواب دے گی۔