تحریر : اختر سردار چودھری فاروق آباد اپ ڈیٹس چیف ایڈیٹر ڈاکٹر ایم اے قیصر ہیں ،جنہوں نے ابتدائی طور پر اکیلے ہی اس سائٹ کی ابتدا کی پھر ان کے دو چھوٹے بھائی سب ایڈیٹر عدنان علی ،نیوز ایڈیٹر عثمان علی بھی ان کا ہاتھ بٹانے لگے ۔ یہ ویب سائٹ بڑی کامیابی سے چل رہی ہے ۔ فاروق آباد اپ ڈیٹس اپنی پہلی سالگرہ 15 اپریل کو منا رہی ہے ۔ اس ویب سائٹ سے ہمارا بھی تعلق ہے۔راقم الحروف کے اب تک 81 کالم شائع ہوچکے ہیں ۔ لہٰذا ہمیں بھی خوشی ہو رہی ہے پاکستان میں اَب تک سینکڑوں کی تعداد میں آن لائن اَخبار منظر عام پر آچکے ہیں مگر ملکی و غیر ملکی سطح پر جن کو پذیرائی مل پائی وہ شاید بس ایک ہاتھ کی انگلی پر گنے جاسکتے ہیں۔
ایک سال کے انتہائی مختصر عرصے میں فاروق آباد اپ ڈیٹس نے جس طرح اپنی پہچان بنائی ہے وہ قابلِ ستائش ہے اور اس کے چیف ایڈیٹر مبارک باد کے مستحق ہیں ۔فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی پہلی سالگرہ پر بہت بہت مبارک باد جناب ڈاکٹر ایم اے قیصر کو میرا سلوٹ ۔میں فاروق آباد اپ ڈیٹس کی قابل قدر کارکردگی کے ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
فاروق آباد ایک شہر کا نام ہے ۔سب کو اپنے شہر سے محبت ہوتی ہے ،یہ محبت ہی ہے جو انہوں نے اپنی آن لائن نیوز سائٹ کا نام اپنے شہر کے نام سے رکھا ،مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اس ویب سائٹ نے بہت کم وقت میں اپنی جگہ بنا لی ہے ۔۔بلاشبہ یہ ویب سائٹ اردو کی ترویج میں زبردست کردار ادا کررہی ہے ۔فاروق آباد اپ ڈیٹس نے جہاں بڑے کالم نگاروں ،ادیبوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے وہاں نومولودہ لکھارویوں کی بڑھ چڑھ کر حوصلہ افزائی کی ہے جس کی وجہ سے بہت سے نئے لکھنے والے اب صحافت میں اپنا نام پیدا کر رہے ہیں۔
Usman Ali
آخر میں فاروق آباد اپ ڈیٹس پر ایک مختصر نظر ۔اس کی مین پٹی پر لکھی ہوئی تفصیل درج ذیل ہے ہوم ہے اس کے بعداٹینشن (توجہ) ایک خصوصی تحریر ہے لیکن اس کے رائٹر کا علم نہیں ہے ۔ اس لئے میں نے سپیشل لنک میں شامل ہے ۔یہ ایک دل سے لکھی تحریر ہے جسے دل کی آنکھوں سے پڑھا جاتا ہے یہ تحریر پڑھنے ، سمجھنے ، غور اور عمل کرنے کے قابل ہے ۔لائیوٹی وی ،40 چینل کا لنک اورآن لائن ریڈیوکی سہولت ہے ۔سائٹ میپ (ویب سائٹ کا نقشہ) کا بٹن سب سے اہم ہے اس میں وہ سب تفصیلات ہیں جہاں تک کہ کس کالم نویس کے کتنے کالم ،ان کے نام کیا ہیں وغیرہ رپورٹر(نمائندگان)صرف نو عدد ہیں ،جو کہ انتہائی قلیل تعداد ہے ۔پاکستان بھر سے اور بیرون ممالک سے بھی نمائندگان کی تعداد کو بڑھانے کی شدید ضرورت ہے۔
جتنے زیادہ علاقو ں ،سے نمائندگان مقرر ہوں گے ،اتنی ہی زیادہ اس سائٹ کی مانگ میں اضافہ ہو گا ۔ان کے بعد اباوٹ،اور کنیکٹ کا بٹن ہے ۔مقامی خبریں کے لنک میں سرکاری و غیر سرکاری،تعلیم و صحت،جرائم و حادثات، مسائل، سیاست، مذہب، متفرق ،خبریں و رپورٹس شامل ہیں ۔میں کہنا چاہتا ہوں ڈاکٹر ایم اے قیصر نے ایک چھوٹے سے شہرسے بڑا کام کیا ہے اور فاروق آباد کو پوری دنیا میں شہرت ملی ہے ۔ایسا ان کی دن رات کی محنت سے ہی ممکن ہوا ہے ۔مقامی خبریں، قومی خبریں اور بین الاقوامی خبروں کے لیے الگ الگ سیکشنز سے بہت آسانی سے خبریں ڈھونڈ ی جا سکتی ہیں قومی خبریں میںمیرے شہر کسووال کا نام بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ سائنس و ٹیکنالوجی،شوبز،کھیل کی خبروں کے ساتھ ساتھ،کالم و آرٹیکلز۔آپ اپنا کوئی بھی کالم دیکھنا چاہتے ہیں آپ کو کالم مل جائیں گے ۔ابتدائی کالم نگاران میں شاہد شکیل ، میر افسر امان، ایم سرور صدیقی، محمد صدیقی مدنی، ندیم رحمان ملک، رقیہ غزل، ایس ایم عرفان طاہر، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، فرحین ریاض ،محمد یاسین صدیق ،حافظ کریم اللہ چشتی اور راقم الحروف شامل ہیں۔کالم و آرٹیکلز کے بعد مراسلات،تبصرہ کتب،خبر تصویر کی زبانی، خصوصی رپورٹس،انٹرویوزوغیرہ کے لنک شامل ہیں ہماری اللہ سے دعا ہے کہ فاروق آباد اپ ڈیٹس دن دگنی رات چگنی ترقی کرے آمین۔