گوجرانوالہ میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری

Prison

Prison

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) عدالت نے جیل حکام کی درخواست پر سزائے موت کے 2 قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد جیل حکام نے جوڈیشل مجسٹریٹ سلیم ملک کی عدالت میں عبدالجبار اور اعجاز احمد کی سزائے موت پر عمل کے لئے بلیک وارنٹ کے اجرا کی درخواست کی۔

جس پر عدالت نے دونوں قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے جس کے تحت دونوں کو 16 اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔