خصوصی افراد معاشرے کی خصوصی ہمدردی کے مستحق ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کی خصوصی ہمدردی کے مستحق ہیں۔ ملازمتوں کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی بحالی اور ملازمتوں میں اضافہ شدہ کوٹے پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نجی شعبے میں بھی کوٹے میں اضافے پر عمل درآمد کرایا جائے۔ کابینہ کمیٹی معذور افراد کی بحالی اور دیکھ بھال کے لیے مزید اقدامات تجویز کرے۔