تھائی لینڈ میں مقامی تہوار کے دوران مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک

Accident

Accident

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں مقامی تہوار کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تھائی لینڈ میں نئے قمری سال کے آغاز پر ’’سونگا کرن ‘‘ کے تہوار کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، 3 روزہ تہوار کے آغاز پر ملک بھر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 120 افراد ہلاک جب کہ 12سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حد سے زیادہ تیز رفتاری اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ بنی ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سونگا کرن کا تہوار ’’واٹر فیسٹیول‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس میں مقامی لوگ ایک دوسرے پر پانی پھینک کر نئے سال کی مبارک باد دیتے ہیں۔