کراچی (جیوڈیسک) لاڑکانہ کے امتحانی مراکز میں نویں جماعت کیمسٹری کے پرچے میں طلبا نے حسب معمول دھوم دھام سے نقل کی۔ طلبا نے گائیڈوں اور حل شدہ پرچوں سے بھر پور فائدہ اٹھایا۔
انتظامیہ اور ویجیلینس ٹیمیں خاموش تماشائی بنی رہیں۔ سینٹر کے گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود امیدواروں کے رشتہ دار فوٹو اسٹیٹ دکانوں سے حل شدہ پیپر خرید کر امتحانی مراکز میں پہنچاتے رہے۔
گھوٹکی میں نویں جماعت سندھی زبان کا ہونے والا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گیا۔ امیدواروں کے والدین، دوست، عزیز واقارب اور سینٹر انتظامیہ نے مقامی زبان سندھی کے پرچے میں بھی نقل کروانے کا خوب حق ادا کیا۔