آب اور نکاسی آب کی شکایاتت کو ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کے لئے انتظامات کئے جائیں، آصف جان صدیقی

کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی نے کہا کہ کورنگی کی عوام الناس کی ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی اور ہر علاقے میں نکاسی آب کے نظام کو مستقبل رواں رکھنے فراہمی آب اور نکاسی آب کی شکایاتت کو ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

یہ ہدایت انہوں نے کورنگی میں فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال کے حوالے سے بلائے گئے افسران کے اجلاس میں دیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I کورنگی سراج الدین ،واٹر اینڈ سیوریج کے افسران اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ کورنگی کے افسران اپنے زیر انتظام علاقوں میں فراہمی آب کے نظام کا جائزہ لیں جبکہ نکاسی ّب کے نظام کو رواں رکھنے کیلئے نہ صرف نکاسی آب کی لائنوں کی دیکھ بھال کریں بلکہ نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی اور مین ہولز کی دیکھ بھال اور ڈھکن رکھنے کے عمل کو مستقبل بنیادوں پر انجام دیا جائے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی۔

کہ نالے کی صفائی اور سیوریج کے اوور فلو کے خاتمے کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کورنگی میں تمام علاقوں خصوصاًنشیبی علاقوں کا سروے کیا جائے اور اُن علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیکر اسے فوری طور پر درست کیا جائے اور صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور باہمی مشاورت کے ذریعے جہاں ضرورت ہوئی وہاں فوری اقدامات کو برئوے کار لاکر بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Korangi News

Korangi News