واپڈا ملازم دوران ڈیوٹی دل دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

Aziz Nasrallah

Aziz Nasrallah

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) واپڈا ملازم دوران ڈیوٹی دل دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، آبائی گائوں سرہالی کلاں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سرہالی کلاں کا رہائشی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی کا قریبی واپڈا میں بطور ایس ایس او 1ڈیوٹی انجام دے رہا تھا

گزشتہ روز قصور گریڈ اسٹیشن پر دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، نصراللہ نے زیادہ تر ڈیوٹی کوٹہ اور تربت میں انجام دی گزشتہ ڈھائی سال سے قصور گریڈ اسٹیشن پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں کے علاوہ واپڈا کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم نے سوگواروان میں دو بیٹے دو بیٹیاں اور بیوی چھوڑی ہے،