مرکز الایمان مصطفی آباد کے زیر اہتمام ماہانہ تبلیغی اجتماع آج بعد نماز مغرب ہو گا

Tabligi Ijtema

Tabligi Ijtema

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مرکزالایمان مصطفی آباد کے زیر اہتمام ماہانہ تبلیغی اجتماع آج بعد نماز مغرب ہو گا۔

مذہبی سکالر پروفیسر عبدالرزاق ساجد آج کا نوجوان کدھر جا رہا ہے؟ کے موضوع پر خطاب کریں گے، تفصیلات کے مطابق فرقہ بازی سے بالا تر مرکز الایمان مصطفی آباد کے زیر اہتمام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی پروگرام آج 15 اپریل بروز بدھ بعد نماز مغرب تا عشاء سندھو میرج ہال مصطفی آباد میں ہو گا۔

جس میں معروف عالم دین مذہبی سکالر پروفیسر حافظ عبدالرزاق ساجد فاضل مدینہ یونیورسٹی ” آج کا نوجوان کدھر جا رہا ہے؟؟” کے موضوع پر درس قرآن و حدیث دیں گے۔