اشٹام شیڈول ریٹ سے زائد دلوانے پر وثیقہ نویس کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کو درخواست

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) اشٹام شیڈول ریٹ سے زائد دلوانے پر وثیقہ نویس کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کو درخواست۔ مبشر نامی شخص نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رائو سہیل اختر کو وثیقہ نویس ناصر بھٹی کے خلاف گزاری گئی درخواست میں یہ الزام لگایا ہے

متذکرہ وثیقہ نویس نے اقرار نامہ کیلئے 1200 روپے کا اشٹام سب ٹریژری آفس وزیرآباد سے لیکر اسے 2000 روپے فروخت کیا اور وجہ یہ بیان کی کہ متذکرہ اشٹام ایک ہی روز میں لینے کی وجہ سے 800 روپے ٹریژری عملہ نے زائد لئے ہیں۔

وثیقہ نویس نے اس اشٹام کی 500 روپے فیس لکھائی بھی وصول کی ۔متاثرہ شخص نے لوٹ مار کے مرتکب وثیقہ نویس کے لائسنس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔