اقتدار میں آکر اسلحہ و منشیات کلچر کا خاتمہ کرینگے ‘ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد ایم آر پی وطن عزیز سے ناجائز اسلحہ کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کردے گی جبکہ قانون کی اجارہ داری کے ذریعے لائسنس یافتہ اسلحہ کی ضرورت کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

اور سرحدوں پر مامور افواج پاکستان ‘ شہروں میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس ‘ وفاقی سطح پر تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اور کسٹم و ایکسائز کو ہر قسم کے کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال سے پاک کرنے اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کی کارکردگی کو قومی تقاضوں کے عین مطابق اطمینان بخش بناکر دیگر تمام اضافی سیکورٹی محکموں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

تاکہ قومی وسائل کے اتلاف کا خاتمہ ہو اور ان وسائل سے عوام کو روزگار ‘ علاج ‘ تعلیم جیسی سہولیات فراہم کی جاسکیں کیونکہ امن و تحفظ کے نام پر قائم اضافی محکمے وملازمین اور سرکاری ملازمین و سیاستدانوں کا حاصل اضافی سہولیات اور مراعات عوام کیلئے سفید ہاتھی ہیں اسلئے عوام ان کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا اور بیروزگاری الا ¶نس ‘ اولڈ ایج بینیفٹ‘ تعلیمی وضائف کے ساتھ خواتین کو گھریلو انڈسٹریز اور نوجوانوں کو روزگار کیلئے آسان ترین شرائط پر بلا سودی قرضے فراہم کئے جائیں۔