لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک

Ship

Ship

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 144 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

لیبیا کے ساحل سے 550 تارکین وطن کو لے کر جانے والی مسافر کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 144 مسافروں کوبچا لیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اوریہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مرنے والے کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ سمندر سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔