خورشید میموریل ہال سے برآمد اسلحے کے لائسنس اور غیرلائسنس شدہ ہونے کی تفصیلات جاری

Weapons

Weapons

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب خورشید میموریل ہال سے برآمد ہونے والے اسلحے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ خورشید میموریل ہال سے مختلف نوعیت کے 124 ہتھیار برآمد کئے گئے تھے جن میں سے 71 ہتھیاروں کے لائسنس کی اب تک تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 53 اقسام کے اسلحے کا کوئی لائسنس فراہم نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے 107 اسلحے کے لائسنس فراہم کئے گئے جن میں سے 36 لائسنس اسلحے پر درج نمبر سے مطابقت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے 11 مارچ کو متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اطراف میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 80 سے زائد افراد کو حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔