پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات بھارت کی پہلی ترجیح ہے : نریندر مودی

Narendra Modi

Narendra Modi

برلن (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات بھارت کی پہلی ترجیح رہے گی اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بھی مذاکرات سے پاک ماحول میں مذاکراتی عمل کی بحالی کی امید کی جاسکتی ہے تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ تشدد اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

جرمنی کے دورے کے دوان ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایک مضبوط ملک بنانے کی ان کی کوششیں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں وہ میڈ ان انڈیا پالیسی پر گامزن ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حق میں ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو بھی نیک نیتی اور خلوص پر مبنی دوستی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمسائیگی ہے اور اچھے ہمسائیگی کو نبھانا ہر ملک کا دھرم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ماضی میں ہمارے خلاف استعمال ہوتی رہی اس سلسلے میں ہر طرح کی کوششیں تیز کرنا ہوگی جس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ماضی میں بھی ہوتے رہے اور مستقبل میں بھی یہ روایت برقرار رکھیں گے یمن میں بھارتی باشندوں کو پاکستانی طیارے کے ذریعے نکالنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ انسانیت کا کوئی متبادل نہیں ہے اور انسانیت کی بنیاد پر پاکستان نے یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالا اس پر وہ پاکستاان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔