جدہ (جیوڈیسک) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ کیلئے آنے والے 2 ایرانی لڑکوں کو مبینہ جنسی ہراساں کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ عمرہ کے بعد واپس جاتے ہوئے جدہ ائرپورٹ پر دو لڑکوں کو ہراساں کئے جانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے ایرانی سفیر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
سعودی سکیورٹی ترجمان نے کہا کہ ملکی قانون کے مطابق اس طرح کا جرم کرنے والے کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ تقریباً 5 لاکھ ایرانی ہر سال عمرہ کیلئے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔