کراچی: ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس میں خیابان سحر کے قریب 2 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت میجر ریٹائرڈ حامد جلال اور اشتیاق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ حادثے کا شکار دوسری گاڑی میں سوار افراد گاڑی سمیت فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی بظاہر بڑی گاڑی ہے۔