شعیب ملک ڈبلز ٹینس رینکنگ میں ثانیہ مرزا کی پہلی پوزیشن پر خوش

Sania Mirza

Sania Mirza

لاہور (جیوڈیسک) آل راونڈر شعیب ملک اپنی بیوی ثانیہ مرزا کی جانب سے خواتین کی ڈبلز ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔

کہتے ہیں ثانیہ کی کامیابی پاکستان اور بھارت کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے ان کی بیوی ہونے کی حیثیت سے ثانیہ کی جیت پاکستان کی بھی جیت ہے۔

ثانیہ نے سو فی صد کارکردگی دکھا کر اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ ان کی کامیابی سے نوجوانوں کو اپنا خواب پورا کرنے کا حوصلہ ملے گا۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ سے شادی سے پہلے بھی انہیں ٹینس سے لگاو تھا لیکن اب وہ اس کھیل کو دل سے پسند کرتے ہیں اور ثانِیہ کے سارے میچز دیکھتے ہیں۔