پنشنرز کو سوشل سکیورٹی کی سہولت فراہم کی جائے: سید معظم علی شاہ

 Syed Moazzam Ali Shah

Syed Moazzam Ali Shah

فیصل آباد: پنشنرز کو سوشل سکیورٹی کی سہولت فراہم کی جائے اور پنشن کی رقم 3600 سوسے بڑھا کر کم از کم پانچ ہزار کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ضعیف پنشنر سید معظم علی شاہ آف چک نمبر 203 ر۔ب ملک پور نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کے اس دور میں 3600 سوماہانہ سے گھر کے اخرجات پور ے نہیں کیے جا سکتے۔

اگر بندہ بیمار ہوجائے تو پنشن کی اس رقم میں ڈاکٹر کی فیس اور ادویات کی مد ایک ہی دن میں ختم ہوجاتی ہے اور اگر کوئی غمی خوشی کا کوئی موقع آجائے تو ایک غریب اور ضعیف کی اس موقع پر سفید پوشی کا برہم رکھنا بہت ہی مشکل ہو جا تا ہے۔

اگر انسان تندرست ہو بھی تو وہ اتنے اخراجات کا سوچ سوچ کر ہی بیمار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنشزز کی رقم بڑھائی جائے اور پنشزز کو سوشل سکیورٹی ہسپتال سے علاج معالجہ کے احکامات جاری کیے جائیں۔