دبئی (جیوڈیسک) شاطرکی چالاکی پکڑی گئی،اسمارٹ فون کی مددسے چمپئن بننے کے خواہشمند شطرنج کے کھلاڑی کو چیٹنگ کرنے پر ایونٹ سے باہرکر دیا گیا۔
دبئی اوپن شطرنج کے چھٹے رائونڈمیں جارجیا کے چمپئن کایوز اور آرمینیا کے ٹگرن پیٹروسین ایک دوسرے کے خلاف چال پر چال چل رہے تھے ،لیکن دوران کھیل کایوز نگالڈزا بار بار واش روم جاتے رہے ،پیٹروسین نے حکام کو مطلع کیا۔
چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ کایوز ایک مخصوص خانے میں جاتے اور ہر بار دس منٹ گزارتے، جب حکام کی جانب سے تلاشی لی گئ تو ان کو ٹشو پیپرمیں لپٹا ہوا اسمارٹ فون ملا۔جس پر شطرنچ کا پروگرام چل رہا تھا، اس کے بعدکایوز کو ایونٹ سے باہرکر دیا گیا،اگرکایوز پر اسمارٹ فون پہ اپنی چالیں چیک کرنے کا الزام ثابت ہو گیا تو ان پر تین سال کی پابندی عائد ہو سکتی ہے،26سالہ کایوز کا عالمی رینکنگ میں 400 واں نمبر ہے۔