لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ اگر اپنے کا م سے عشق کیا جائے تو منزل آسان ہوجاتی ہے ،انسان کو علم کے ساتھ خدا کی ذات سے اچھا نصیب طلب کرنا چاہیے جوزندگی بسر کرنے کے لیے بڑا اہم تصور کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری کے میدان میں انتھک محنت کے بعد موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا مجھے گانے کا بچپن سے شوق تھا، گانا گانا ہر انسان کے بس کا کام نہیں ہے کیونکہ فن گلوکاری مشکل ترین شعبہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فریحہ پرویز نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ میرا گانا پتنگ با زسجنا اتنا پسند کیا جائے گا ہر گلوکار کے کریڈ ٹ پر ایک ہی گانا اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے، اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کرونگی۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنے ہرگانے میں نوجوان نسل کی پسند کو اولین ترجیح دیتی ہوں اوریہی میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔