لاہور: نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں دھرنا، مال روڈ بلاک

Blind Men Protest

Blind Men Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے کر مال روڈ بلاک کر دیا ہے۔ نو گھنٹے سے نابینا افراد کا یہ دھرنا جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں شملہ چوک میں دھرنا دیا اور روڈ بلاک کردیا۔ نابینا مظاہرین ایک ریلی کی صورت میں مال روڈ چئیرنگ کراس آگئے۔

جہاں پر ڈی سی او لاہور نے ان سے مذاکرات کئے اور نابینا افراد کو یعقین دہانی کرائی کہ ان کی ملازمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیتے ہیں۔

لیکن رات دو بجے تک بھی ڈی سی او سمیت کوئی بھی حکومتی عہدیدار ان کا نوٹیفیکیشن لے کر نہیں آیا، جس کے بعد نا بینا افراد نے ایک مرتبہ پھر مال روڈ بلاک کردی۔

مظاہرین کا کہنا ہے جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔