واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں پولیس کے پرتشدد رویے کے خلاف ملک کی 18ریاستوں کے 30 شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہروں میں امریکی عوام نے نسل پرستی کے خلاف شدید نعرے لگائے اور امریکی پولیس کے رویے میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ نیویارک میں امریکی پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
یہ مظاہرین امریکی پولیس کے ہاتھوں ہونے والے ایک سیاہ فام کے قتل کے سلسلے میں انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرے کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ امریکی پولیس نسلی امتیاز کی بنیاد پر سیاہ فام شہریوں کا قتل کرنا بند کرے۔