کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ہونے والے پنٹنگولر کپ میں قومی اسپنر نے پنجاب بادشاہ کی نمائندگی کی۔ ڈوپ ٹیسٹ کے لیئے قومی کرکٹر کا سیمپل بھارت بھیجوایا گیا جو نہ صرف مثبت آیا بلکہ ٹیسٹ میں کوکین کا استعمال بھی ثابت ہوا۔
اب قومی کرکٹر کو 2 سالہ پابندی عائد کے علاوہ پولیس کیس کا سامنا بھی کرنا پڑا سکتا ہے۔ پی سی بی کو رضا حسن کے جواب کا انتظار ہے کہ وہ سیمپل ٹو کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں یا اپنے وکیل کے ذریعے اپنی صفائی پیش کریں گے۔
اس تمام تر عمل پر دو سے تین ماہ لگ سکتے ہیں جس کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔