ڈھاکا (جیوڈیسک) پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلتے ہوئے یاسر شاہ زخمی ہو گئے ہیں۔ قومی لیگ سپنر کے بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی جس کے بعد وہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
اس سے پہلے بیٹسمین صہیب مقصود اور سہیل خان بھی ان فٹ ہو کر نمائندگی سے محروم ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کی جگہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ذوالفقار بابر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔