تیئس اپریل کو مقابلہ نہیں مقابلی ہو گی، متحدہ کو کوئی ختم نہیں کر سکتا،الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ 23 اپریل کو حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں مقابلہ نہیں مقابلی ہو گی، کارکن صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔

کراچی جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کی قوالی نائٹ کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے درمیان اتحاد ہو تو کوئی بھی طاقت ایم کیو ایم کو ختم نہیں کر سکتی ، الطاف حسین کا کہنا تھا حلقہ این اے 246 کے کارکن تیاریاں مکمل کرلیں ، ضمنی انتخاب میں خواتین پہلے ووٹ ڈالیں۔

الیکشن میں مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارٹی کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سوشل میڈیا پر فعال ہوجائیں، انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہئے ، قوالی نائٹ میں معروف قوال امجد صابری نے سماں باندھ دیا ، متحدہ کے معمر کارکن کے رقص نے حاضرین میں جوش بھر دیا۔