افغان صدر اشرف غنی رواں ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی رواں ماہ کے دوران بھارت کا دورہ کریں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ سال ستمبر میں صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

ان کی اہلیہ ایک روز قبل بھارت کے دورہ پر نئی دہلی پہنچی ہیں اور انہوں نے بھارتی وزیرمملکت برائے امورخارجہ سشما سوراج سے ملاقات بھی کی ہے۔