پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کا وش سے 228 ملازمین ترقی پا گئے

Punjab Civil Secretariat

Punjab Civil Secretariat

لاہور : پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کا وش سے 90 پر سنل اسسٹنٹ بطور پرائیوٹ سیکر ٹریز اور 37اسسٹنٹ بطو ر سپرئنڈٹس اور 101 ملا زمین درجہ چہارم اگلے سکیلو ں میں ٹائم سکیل پر موشن لے کر پر موٹ ہو گئے۔

ایسوسی ایشن اس سے قبل بھی اپنے منشور کے عین مطابق ملازمین کی ترقی تیز رفتاری سے کروا چکی ہے اور ترقی کے بارے میں جو جمود طاری تھا وہ ٹوٹ گیا ہے ۔ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ایسوسی ایشن کے عہددران نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ سول سیکر ٹریٹ کے ملازمین کے مطالبات کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

سیکر ٹریٹ کے اندر ملازمین پھولوں کی مانند کھل اٹھے ملازمین کو بہت جلد مزید خوشخبریاں دیں گے ۔ترقی پانے والوں میںشفاقت علی ،جاوید امانت،طیب بطور پرائیویٹ سیکرٹری۔سپر ئنتڈنٹس ترقی پانے والوں میں سید اخلاق محمود ،محمد صدیق ،صابر حسین ،محمد عادل سعید، محمد ابراہیم،اسلام الدین ،ارشد حسین،شوکت علی ،تحسین طارق بھٹی ،محمد اشفاق ،محمد طفیل،امتیاز احمد ،کرامت علی،ممتاز علی بھٹی ،عطا اللہ مفتی ،محمد اشرف،محمد یحیی،کامران عالم اور سعید احمد وغیرہ شامل ہیں۔