ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا فارمیٹ تبدیل کر دیا

Ashraf-ul-Haq

Ashraf-ul-Haq

کوالالمپور (جیوڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل چیف ایگزیکٹو اشرف الحق کے مطابق ایشیا کپ کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ایشیا کپ 2016 کا انعقاد ٹی 20 ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل مختصر طرز پر ہو گا اشرف الحق کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ایشیا کپ کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی تیاریوں کے لیے ایشیا کپ 2018 دوبارہ 50 اوورز پر تبدیل کیا جائے گا۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار اس کا فارمیٹ تبدیل کیا گیا ہے۔ اے سی سی کے مطابق ایشیا کپ کے آئندہ ایڈیشن میں نیپال ، ہانگ کانگ اور یو اے ای کی ٹیموں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ ایشیا کپ کا موجودہ چیمپئن سری لنکا ہے جو 2014 کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل کا حقدار بنا تھا۔