بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر اندرون شہر تجاوزات کی بھرمار سڑکوں پر کنسٹرکشن میٹریل کے ڈھیر دن کے اوقات شہر میں ٹرکوں کی لودنگ ان لوڈنگ بازاروں میں جگہ جگہ ریڑھیوں اور دوکانداروں کے اضافی تھڑے شہریوں کیلئے وبال جان بن گے گذرنا محال ٹریفک جام معمول بن گیا شہریوں کا ذمہ دار اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں باب کشمیر پل سے لیکر سماہنی روڈ تک جگہ جگہ عین سڑک کے اوپر کنسٹرکشن میٹریل کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں سڑکوں پر لگے اینٹیں، ریت ، بجری کے ڈھیر آئے روز حادثات کا سبب بننے کیساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی متاثر کر رہے ہیں جبکہ دن کے اوقات میں بڑے بڑے ٹرک اور ڈمپر مالکان شہر کے اندرونی حصوں میں سامان لوڈ ان لوڈ کرانے میں مصروف ہوتے ہیں جس سے شہر میں بے ہنگم ٹریفک کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی با اثر ٹرک مافیااور کنسٹرکشن میٹریل ڈیلر کے خلاف کارروانی کرنے سے اکثر گریزاں ہیں جبکہ دوسری طرف شہر کے اندرونی حصوں، کوٹھی موڑ، میرپور چوک، سماہنی چوک ، لاری اڈہ ، مسلم بازار، مین بازار، سبزی چوک میں جگہ جگہ ریڑھیاں لگی ہوئی ہیں اور ان بازاروں میں دوکانداروں نے بھی ناجائز تھڑے بھی قائم کر رکھے ہیں جس کے باعث بازاروں میں عام گاہکوں ، راہیگروں بالخصوص سکولوں میں چھٹی کے دوران طلباء و طالبات کے گذرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک جام بھی معمول بن کر رہ گیا ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے بھمبر کے ارباب اختیار اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان خرابیوں کو دور کیا جائے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کر کے سڑکوں سے کنسٹرکشن میٹریل اور جگہ جگہ لگی ریڑھیوں تھڑوں کو ہٹایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی من مانیاں عروف پر سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم کی بجائے اپنی اپنی مرضی کے سلیبس رائج کر لئے نئے نئے قوانین خود ساختہ متعارف کرا کے والدین کی جیبوں پر ڈاکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اصلاحی کام انجام دینے کی بجائے بیگار کیمپ میں تبدیل عملہ خالی نشستوں پر سیاسی سفارشی تقرریوں میں مصروف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ایلیمنٹری و سکینڈری بھی دفاتر تک محدود جبکہ پرائیوٹ ادارے شتر بے مہار ہو گے عوامی اور شہری حلقوں کا تشویش کا اظہار اربات اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی ڈنگ ٹپائو پالیسی اور ضلعی ایجوکیشن دفاتر کی غفلت نے پرائیوٹ سکولوں میں زیر تعلیم لاکھوں بچوں کا مستقل دائو پر لگا دیا ہے بھمبر میں پرائیوٹ تعلیمی ادارے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث یکساں نصاب کی بجائے اپنی اپنی مرضی کا نصاب سکولوں میں پڑھا رہے ہیں جس سے سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو کتابوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پرائیوٹ سکول مالکانھ نے اپنے اپنے ذاتی اصول رائج کر رکھے ہیں قومی تعلیمی پالیسی واضح نہ ہونے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی طرف سے مناسب چیکنگ نہ ہونے کے باعث پرائیوٹ تعلیمی ادارے بھی شہتر بے مہار ہو چکے ہیں اور اپنے سکولوں میں معیاری تعلیم کے نام پر بچوں کے والدین سے بھاری فیسیں رینٹھ رہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی طرف سے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے ماہانہ داخل خارج رجسٹر جمع اور جیک نہ کرنے کے باعث بھی بہت سے خرابیاں ظاہر ہو رہی ہیں جن کی ذمہ داری بھی متعلقہ ادارے کے ذمہ داران پر عائد ہوتی ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن بھمبر کے دفاتر میں تعینات ذمہ داران اور عملہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایجوکیشن دفاتر میں تعینات عملہ کی غفلت کا نوٹس لیا جائے اور طاقت ور پرائیوٹ سکول مافیا کو قانون اور اصول و ضوابط کے دائرے میں لا کر یکساں نظام تعلیم کو رائج کرایا جائے تا کہ لاکھوں کی تعداد میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کا مستقبل برباد ہونے سے بچ سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پرائس کنٹرول کمیٹی بھمبر نے دودھ، دہی اور بیکری اشیاء کی نئی ریٹ لسٹیں جاری کر دی دوکانداروں کو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور ریٹ لسٹیں کے مطابق قیمتیں وصول کرنے کی ہدایات خلاف ورزی کرنے والوں کے سختی سے نمٹا جائیگا تحصیلدار کی وارننگ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی بھمبر نے بھمبر شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں دودھ، دہی اور بیکری کی اشیاء کی نئی ریٹ لسٹیں جاری کر دی ہیں جس کے مطابق دودھ 70 روپے فی کلو ، دہی 90 روپے فی کلو ، مکس مٹھائی 270 روپے فی کلو ، ڈبل روٹی سادہ بڑی 70 روپے، چھوٹی 35 روپے بند 10 روپے، مکس بسکٹ 280 روپے، کیک 170 روپے فی پونڈ نئی قیمتیں جاری کی گئی ہیں سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی تحصیلدار بھمبر سردار شہزاد نسیم عباسی نے نئی ریٹ لسٹیں جاری کرتے ہوئے دوکانداروں کی ریٹ لسٹیں دوکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور ریٹ لسٹوں کے مطابق قیمتیں وصول کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دریا غیر میں بسنے والے کشمیریوں کے دل اپنے ہم وطن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اورسیز کشمیری کمیونٹی کے دل وطن کی محبت سے سر شار ہیں ملکی معیشت کی مضبوطی اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے بھائیوں کی بھر پور مدد کی ہے ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں مقیم کشمیری راہنما چوہدری محمد یونس آف کالچھ نے بھمبر کے معروف بزنس مین چوہدری محمد عمران کی طرف سے اورسیز کشمیری راہنمائوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں کے دل وطن عزیز کی محبت سے سر شار ہیں اور انکے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر بھر پور سپورٹ کرتے ہیں بیرون ممالک اپنی روزی کمانے کیساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر دنیا کا فلیش پوائنٹ بن گیا ہے جس کی وجہ سے بھارت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنا پڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کمیونٹی ملک میں زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں خواہ وہ زلزلہ ہو ، سیلاب ہو یا کوئی اور قدرتی آفت اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں ظہرانے کی تقریب سے میزبان تقریب چوہدری محمد عمران ، کرنل ( ر) شولت علی سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں دوئبی کے معروف بزنس مین راجہ طارق محمود بنڈالوی، نوید احمد جنجوعہ ، چوہدری ساجد اقبال، چوہدری سعید احمد بھوتو سیال ، PP راہنما چوہدری محمد علی، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم، صدر پریس کلب ناصر شریف بٹ، جنرل سیکرٹری عاطف اکرم ، سینئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ذیشان مصطفی ، چوہدری ارشد ، محبوب حسین، ارشد محمود غازی، چوہدری محمد الطاف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ہائوسز کے قریب یوٹیلٹی سٹور پر رات کی تاریکی میں چوری کی واردات نامعلوم چور سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی سمیت قیمتی سامان لے اڑے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ضلع کچہری روڈ پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ہائوسز کے عین نزدیک نامعلوم چور رات کی تاریکی اور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تالے توڑ کر یوٹیلٹی سٹور میں داخل ہو گئے اور سٹور میں موجود سیف توڑ کر 16/17 ہزار کے لگ بھگ نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کا دیگر قیمتی سامان بھی لے اڑے صبح ہونے پر راہیگروں نے سٹور کے تالے ٹوٹے دیکھ کر یوٹیلٹی سٹور ملازم کو ہونیوالی واردات کی اطلاع کی جس پر سٹور ملازم محمد ریاض نے تھانہ پولیس بھمبر میں درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے شہر کے حساس اور اہم ترین علاقہ میں چوری کی ہونیوالی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کی طالبہ کا اعزاز مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی شعبہ وائلڈ لائف ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا بھمبر کے تعلیمی ، عوامی اور شہری حلقوں کی اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق بھمبر کی رہائشی صدیقہ قاسم دختر قاسم محمود بٹ نے پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں شعبہ وائلڈ لائف ایم فل کے اندر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا بھمبر کے تعلیمی ، عوامی اور شہری حلقوں نے طالبہ کو شاندار کامیابی پر مبارکبادپیش کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ایلیمنٹر ی بو رڈکے سا لا نہ رزلٹ میں گو رنمنٹ پا ئلٹ ہا ئی سکو ل بھمبر کا شا ند ار رزلٹ جما عت پنجم کا رزلٹ 86فیصد جبکہ ہشتم کا رزلٹ 88فیصد رہا بھمبر کے سیا ی وسما جی حلقو ں کا صدر معلم اور سٹا ف کو شا ند ار رزلٹ پر خراج تحسین تفصیلا ت کے مطا بق ایلیمنٹر ی بو رڈ کے سالا نہ رزلٹ 2015میں گو رنمنٹ پا ئلٹ پا ئی سکو ل کے طلبا نے شاند ار کا میا بی حا صل کی ہے ایلیمنٹر ی بو رڈ کے زرلٹ کے مطا بق جما عت پنجم میں کل 35طلبا نے امتحا ن میں حصہ لیا جس میں سے30طلبا نے کا میا بی حا صل کی اس طر ح مجموعی کا میا بی کا تنا سب 86فیصد رہا جبکہ ہشتم کت امتحا ن میں کل76طلبا نے حصہ لیا اور 67نے کا میا بی حا صل کی اس طر ح مجمو عی کا میا بی کا تنا سب 88فیصد رہا بھمبر کے سیا سی وسما جی حلقو ں نے ایلیمنٹر ی بو رڈ کے امتحا ن میں طلبا کی شا ند ار کا میا بی پرادارہ ہذا کے صدر معلم چو ہدری محمد اسلم اور دیگر سٹا ف کی کا ر کر دگی کو سرا ہتے ہو ئے خرا ج تحسین پیش کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ضلعی فو جد ا ری عدالت نے تھا نہ سما ہنی کے مشہو ر مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا جر م ثا بت ہو نے پر مجر م کو مجموعی طو ر پر21سا ل قید اور 2لا کھ 5ہزا ر رو پے جر ما نہ مدعی کی جا نب سے پیروی معروف قانو ن دان چو ہدر ی امتیا زتا ج پبلک پرا سیکو ٹر نے کی تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز ضلعی فو جد اری عدالت بھمبر نے جو ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد منشا غو ث اور ضلع قاضی عبدا لخا لق عتیق پر مشتمل تھی نے تھا نہ سما ہنی کے مشہور مقدمہ قتل جس میں مجر م محمد منصور ولد محمد اسحاق قو م جٹ سکنہ گڑ ھا ملکہ نے اپنے ساتھی محمد مرزا کو قتل کر کے مکئی کے کھیت میں پھینک دیا تھا جس پر تھا نہ پو لیس چو کی نے ملز م کو گر فتار کر لیا تھا کا فیصلہ سنا تے ہو ئے مجر م محمد منصور کوزیر دفعہ 302کے تحت 20سا ل قید با مشقت اور2لا کھ رو پے نقد جر ما نے کی سزا سنا ئی جر ما نہ ادانہ کر نے کی صورت میں 9ما ہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ نا جا ئز اسلحہ رکھنے کے جر م میں ایک سا ل قید اور 5ہزار رو پے جرما نہ کی سزا سنا ئی مقدمہ کی پیرو ی معروف قانو ن دا ن پبلک پرا سیکو ٹر چو ہدر ی امتیاز تا ج نے کی ۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کا حساس ادا رے کے ملا زمین کے ہمرا ہ بھمبر گجرا ت روڈ پر کر یک ڈاون تما م گا ڑیو ں اور مسا فرو ں کی جا نچ پڑ تا ل خلا ف ورزی کر نیو الو ں کے خلا ف سخت کا رروائی متعدد گا ڑیا ں اور مو ٹر سا ئیکل ضبط تفصیلا ت کے مطا بق نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل درآمد کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق خا ن اور ایس ایچ او سٹی سر دار سہیل یو سف نے حساس ادا رے کے ملا زمین کے ہمرا ہ بھمبر گجرا ت روڈ پر پو لیس لائن کے قر یب ناکہ لگا کر تما م گا ڑیوں اور مسا فرو ں کی جا نچ پڑ تا ل کی متعدد نا مکمل کا غذا ت رکھنے وا لی گا ڑیو ں کوجر مانے کئے جبکہ متعدد کو تھا نہ میں بند کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر را جہ طارق خا ن نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ تما م گا ڑیو ں کے ما لکا ن اپنی اپنی گا ڑیو ں کے کا غذا ت مکمل رکھیں اور تما م لو گ قومی شنا ختی کا رڈ اپنے ہمرا ہ رکھیںمو ٹر سا ئیکل سوا رو ں کے خلا ف خصوصی مہم شروع ہے جس کے تحت 3دنو ں میں150مو ٹر سا ئیکل ضبط کئے گئے ہیں انہو ں نے وا لد ین اور اسا تذ ہ سے در خو است کی کہ کم عمر بچو ں کو موٹرسا ئیکل چلا نے کی اجا زت ہر گز نہ دی جا ئے تما م لو گ مو ٹر سا ئیکل چلا تے وقت ہیلمٹ کا استعما ل یقینی بنا ئیں اس سلسلے میں کسی قسم کی رعا ئت نہیں دی جا ئیگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن پیپلز پا رٹی کے با نی را ہنما سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدری محمد یو سف درا ئیا ں نے کہا ہے کہ ضلع کو نسل بھمبر کے تما م فنڈز حلقہ بر نا لہ کے لئے مختص کر دئیے گئے ہیں جبکہ حلقہ سما ہنی اور خا ص کر حلقہ بھمبر کو بر ی طر ح نظر انداز کیا جا رہا ہے گز شتہ چا ر سالو ںسے حلقہ بھمبر کے ساتھ سو تیلی ما ں کا سلو ک کیا جا رہاہے انہو ں نے کہا کہ ضلع کو نسل کے تمام فنڈز وزیر حکومت کی ایما پر حلقہ بر نا لہ میں خر چ کئے جا رہے ہیںجبکہ دیگر دو نو ں حلقوں کو بر ی طر ح نظر انداز کیا ہو ا ہے جس پر حلقہ بھمبر اور حلقہ سما ہنی کے عوام شد ید ما یو سی کا شکا ر ہیں انہو ں نے محتر مہ فر یا ل تا لپو ر اور وزیر اعظم چو ہدر ی عبدا لمجید سے ضلع کو نسل کے فنڈز حلقہ بر نا لہ پر خر چ کر نے کے با رے میں نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے بھمبر اور سما ہنی کو انکا حق دلا یا جا ئے اور پیپلز پا رٹی کی اعلیٰ قیا دت سے مطا لبہ کیا ہے کہ حلقہ بھمبر اور سماہنی کے پا رٹی کا رکنو ں کے تحفظا ت کو دو ر کیا جا ئے تا کہ انکے اندر پا ئی جا نیو الی بے چینی ختم ہو سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)میر ی بیٹی کا آرڈر گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل کس چنا تر میں بحیثیت نا ئب قا صدہ ڈیتھ پیکج کے تحت کیا گیا ہے جبکہ مخصوص ما فیا اس آرڈر کو منسو خ کرو انے کے در پے ہیںوزیر اعظم ، ،چیف جسٹس ،چیف سیکر ٹر ی،وزیر تعلیم اور سیکرٹر ی تعلیم انصا ف دلا ئیں تا کہ میر ی بیو ہ بیٹی اپنی بیٹی اور بیٹو ں کا پیٹ پا ل سکے ان خیا لا ت کا اظہا ر کس چنا تر کے بزر گ محمد شفیع نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ 2سا ل قبل میرا دا ما د جو کہ ہائی سکو ل کس چنا تر میں نا ئب قا صد تھا اچا نک دل کا دو رہ پڑ نے سے وفا ت پا گیا تھا جس پر وزیر تعلیم کے حکم پر ڈیتھ پیکج کے تحت میر ی بیو ہ بیٹی خا لد ہ پروین کو نا ئب قا صدہ بھر تی کیا گیا ہے جبکہ ایک مخصوص ما فیا میر ی بیو ہ بیٹی کو ملا زمت سے فا ر غ کرو انے کے در پے ہے انہو ں نے وز یر اعظم چو ہدر ی عبدا لمجید ،چیف جسٹس سپر یم کو رٹ محمد اعظم خا ن ،چیف جسٹس ہا ئیکو رٹ محمد مصطفی مغل ،چیف سیکر ٹر ی عابد علی خا ن ،وزیر تعلیم میا ں عبدا لو حید خا ن اور سیکر ٹر ی تعلیم را جہ محمد عبا س خا ن سے درد مندا نہ درخو است کی ہے کہ میر ی بیو ہ بیٹی جو کہ 3کمسن بچو ں کی ما ں ہے کے آرڈر کو بحا ل رکھا جا ئے تا کہ وہ اپنااور اپنے بچو ں کا پیٹ پا ل سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)حلقہ بر نا لہ سے مو رثی سیا ست کا خا تمہ اولین تر جیح ہے آئند ہ الیکشن میں مفا داتی سیا ست کر نیو الو ں کو انکے انجا م تک پہنچا ئیں گئے عو ام کے مسا ئل انکی دہلیز پر حل کئے جا ئینگے پیپلز پا رٹی کی حکومت نے لو ٹ ما ر کا بازا ر گرم کر رکھا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر سیکر ٹر ی (ر) چو ہدری عنا یت اللہ نے عوام علاقہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشا ئیہ سے بطو ر مہما ن خصوصی قبل ازیں جب مہما ن خصوصی پنڈا ل میں پہنچے تو اہلیا ن بر نا لہ کی طرف سے انکا شا ندار استقبا ل کیا گیا تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا مہما ن خصوصی نے کہا کہ عوامی خد مت کا جذ بہ لیکر سیا سی میدا ن میں اترا ہو ں حلقہ بر نا لہ کے سیا ستدا نوں کو اپنی جیبیں بھر نے کے علا وہ کسی سے کو ئی سروکا ر نہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ بر نا لہ ایک عر صہ سے مفادا تی ٹو لہ نے قبضہ کیا ہوا ہے انہیںعلاقہ کی تعمیر وترقی اورعوام کی خوشحا لی سے کو ئی غر ض نہیں یہ لو گ ملک اور قوم کے دشمن ہو تے ہیں انہو ں نے کہا کہ حلقہ بر نا لہ کے غیو ر عوام کے پر زور اسرار پر سیا سی مید ان میں اترا ہو ں اور انشا اللہ آئند ہ الیکشن میں عوا می طا قت سے حلقہ بر نا لہ کا مفا دا تی سیا ستدا نو ں سے پا ک کر ینگے اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کر ینگے تقر یب سے چو ہدری غلا م نبی گو جر ہ گو ڑھا ،چو ہدر ی نو ر حسین مٹھووالہ ،چو ہدر ی فضل حسین (ر) چیف انجینئر چو ہدر ی محمد نسیم ابووا لہ ،چو ہدر ی فضل علی ،چو ہدری طا رق محمود مٹھووالہ ،صو بید ار نذ یر احمد برو ٹیا ں وا لہ ،چوہدر ی محمد صد یق کڈ ہا لہ ،چو ہدری بہا در علی کنجلور چو ہدر ی نذ یر احمد ،کنجلو ر چوہدر ی محمد الیا س بر نا لہ ،چو ہدری امتیاز اور دیگر نے بھی خطا ب کیا