وہاڑی میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

وہاڑی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی

ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قتل کے مجرم منظور وصلی کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی، اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹ کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مجرم منظور وصلی نے 2001 میں پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد اب تک 60 سے زاید افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔