جامشورو، جھنگ اور حاصل پور میں ٹریفک حادثات، 14 افراد جاں بحق

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار الٹ گئی۔ خاتون اور دو بچیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ جھنگ کے قریب سرگودھا روڈ پر آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے پانچ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل تھے۔ حاصل پور میں اڈا چوکی کے قریب اے پی وی سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔