ایران کو فروخت کیے گئے میزائلوں سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں: روسی صدر

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران کو فروخت کیے گئے ایس 300 میزائلوں سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

روسی صدر نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا اور ایران کو فروخت کئے گئے میزائلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

روسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یقین دلایا کہ ماسکو کے میزائل صہیونی ریاست کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ ایران کو ایس 300 میزائلوں کی فروخت کوئی غیرمعمولی دفاعی ڈیل نہیں۔ اس ڈیل کے اسرائیل پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔