بدین (عمران عباس) گذشتہ الیکشن میں پہلی بار پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا سیاسی حریف اُبھر کر سامنے آنے والا اور سابقہ وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا حمایتی آفتہ تاج محمد ملاح کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت، پیپلز پارٹی کے قائد اور کو چیر مین آصف علی زرداری سے خفیہ ملاقات کے بعد یہ فیصلہ ہوا، تفصیلات کے مطابق گذرشہ کئی سالوں سے بدین تحصیل پی ایس 58پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی آرہی ہے۔
ان کے سامنے مخالف حریفوں کو واضع شکست نصیب ہوئی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی پالیسیوں، کارکنوں اور جیالوں کو مسلسل نظر انداز کرنے کے بعد گذرشتہ الیکشن میں پی ایس 58پر صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سامنے کھڑے ہونے والے امید وارڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا حمایتی آفتہ، بدین شہر کا مقامی شخص اور تاجر رہنماء تاج محمد ملاح نے ایڑی چھوٹی کا مقابلہ کیا اور چند ہزار ووٹوں سے ہار گیالیکن ڈاکٹر سکندر میندھرو کی جیت کا سہرا پھر بھی ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے سر کو جار رہا تھا۔
کیونکہ اسی کی کوششوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ سیٹ حاصل ہوئی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی جانب سے پارٹی قیادت اور پیپلز پارٹی کے کو چیرمین آصف علی زرداری سے مخالفت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے لاتعلقی کے بعد بدین کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، ڈاکٹر سکندر میندھرو کی جانب سے بدین کی عوام سے ووٹ لیکر پھر پلٹ کر ان کی طرف نا دیکھنے کی پرانی روایت برقرار رکھنے کے باعث بدین کی عوام پیپلز پارٹی سے بیزار دکھائی دے رہی ہے۔
جبکہ پیپلزپارٹی کو بدین میں ان کے مخالفت میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی شکل میں ایک مظبوظ حریف سامنے آچکا ہے کوٹڑی ٹربیونل کی جانب سے پی ایس 59پر مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے صدرمحمد اسماعیل راہو کی درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ایم پی اے محمد نواز چانڈیو کو معطل کرکے 37پولنگ اسٹیشن پر پھر سے الیکشن کرانے کے حکم کے بعد اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت ناکرنے کے اعلانے کے بعدان سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبن ایک ماہ قبل آصف علی زرداری کی شوگرملز کو سنبھالنے والے انور مجید نے تاج محمد ملاح سے رابطہ کرکے آصف علی زرداری اور تاج محمد ملاح کی ملاقات کروائی۔
جہاں پر یہ طے ہوا کہ کچھ عرصے میں بدین میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ سے ملاقات کے دوران بدین کے تاجر رہنماء اور پیپلز پارٹی کے سیاسی حریف تاج محمد ملاح اپنے ساتھیوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بروز ہفتہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ ایک غیر سرکاری دورے پر بدین آررہے ہیں جہاں پر وہ تاج محمد ملاح کے گھر جائیں گے جہاں پر تاجر رہنماء اور دیگر مخالفین پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے، دوسری جانب تاج محمد ملاح سے رابطہ کرنے پر اس نے اس بات کی تصدیق کی اور کہایہ بات سچ ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ میری دعوت پر بدین آرہے ہیں۔
اس کے بعد وہ پیپلزپارٹی تحصیل بدین کے صدر ڈاکٹر عزیر میمن کی آفیس پر جائیں گے جہاں پر شہر کے صحافیوں اور معززین کو مدوع کیا گیا ہے ان ساری خبروں کے بعد بدین شہر کے سیاسی حلقوں میں ایک عجیب سی کھلبلی مچ گئی ہے اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ لگ رہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں ضلع بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان مقابلہ ہوگا اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام اب بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتی ہے کہ نہیں۔