لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین دن کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اتوار اور سوموار کو اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
ہفتہ کی رات اور اتوار کے دوران ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں آندھی چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔