حکومت اپنے زاتی وجوہات کی بنا پر یمن کے معاملے بھی مبہم بیانات دے رہے ہی ہے: حلیم عادل شیخ

Karachi

Karachi

کراچی: مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے متعلق بڑا واضح بیان دیا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف بیرونی دخل اندازی کی مذمت کی ہے بلکہ اس قسم کے عناصر کی قلع قمع کرنے کی بات بھی کی ہے ہماری فوج کے سپہ سالار کا یہ عزم قابل تعریف ہے ۔اس سے یہ امید بنتی ہے کہ پاکستان میں خلفشار پھیلانے والے عناصر چاہے وہ اندورنی ہو یااندرونی عناصر کے بیرونی آقا سب کا بندوسبت ہوجائے گا۔اور اس طرح پاکستان میں امن وسکون کی ایک امید روشن ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کراچی کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف رند، مہران ملک ،سیف اللہ خان ،مرزا عظیم بیگ ،رانا زوالفقار،واصل خان اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آرمی چیف کی طرح اس قسم کا جرات مندانہ بیان ہماری سیاسی قیادت کی طرف سے بھی آنا چاہیے ،لیکن وہ اپنے زاتی اور جماعتی سوچ سے آگے بڑھنے کو تیار ہی نہیں ہے یہ لوگ موٹر وے اور بس سروس جیسے معاملوں سے آگے سوچنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں، یہ ہی وجہ ہیں کہ حکمرانوں کی شروع دن سے ہی ترجیحات کو غلط سمجھا جاتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور تشدد کو ختم کرنے میںان کے عزم میں کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے زاتی وجوہات کی بنا پر یمن کے معاملے بھی مبہم بیانات دے رہے ہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک پریشانی کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ ہمارے حکمران باتیں تو بڑی بڑی کرتے ہیں مگر انہیں اپنی ہی بنائی ہوئی پالیسی کی سمت کا پتہ نہیں ہوتا یعنی اونچی دکان پھیکا پکوان والی بات ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم کا سعودیہ عریبیہ سے متعلق خیال سب کے سامنے ہیں پاکستان سعودیہ عریبیہ کی حمایت پہلے بھی کرتا رہاہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔