کوریا (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم ال سونگ کی ایک سو تیسری سالگرہ پر پیانگ یانگ میں تقریبات ہوئی۔
آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پیانگ یانگ میں سیکڑوں شہریوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم ال سونگ کے مجسمے پر پھول رکھے۔ فوجی پریڈ اور رقص بھی سالگرہ کی تقریبات کا حصہ تھا۔
اس موقع پر پیانگ یانگ میں شاندار آتش بازی بھی ہوئی جسے ہزاروں افراد نے دیکھا۔ شمالی کوریا میں بانی کم ال سونگ کی سالگرہ کو ڈے آف سَن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن عام تعطیل ہوتی ہے۔